ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروایرپورٹ پر بین الاقوامی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بنگلوروایرپورٹ پر بین الاقوامی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

Fri, 06 Nov 2020 11:11:45    S.O. News Service

بنگلورو،6؍نومبر(ایس او نیوز) بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک طیارے کی اڑان کے دوران تکنیکی خرابی کی نشاندہی کے فوراً بعد افراتفری مچ گئی۔ جس کے بعد ایرپورٹ کے افسران نے ایرپورٹ میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ایک گھنٹہ کے لئے ایرپورٹ سے تمام اڑانوں کو منسوخ کردیا گیا۔

بتایاجاتا ہے کہ بنگلورو سے جرمنی کی طرف اڑان بھرنے والے لفتھانسا ایرویز کے ایک طیارے میں اڑان بھرتے ہی عملہ نے تکنیکی خرابی کی نشاندہی کرکے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایر ٹرافک کنٹرول کو مطلع کیا۔اس کے فوراً بعد ایرپورٹ کے عہدیداروں نے ایرپورٹ سے تمام طیاروں کی اڑانوں کو ایک گھنٹہ کیلئے روک دیا اور بنگلور سے اڑان بھرنے والے لفتھانسا کے طیارے کو محفوظ طریقے سے اتارا گیا۔ اس طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔ اس طیارے کے واپس ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ایرپورٹ میں دیگر طیاروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بحال کیا گیا۔


Share: